اسرائیل مشرقی یروشلم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل مشرقی یروشلم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظورکرلی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ بیت المقدس:مشرقی یروشلم شہر کے علاقے شیخ جراح میں گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں میں کم ازکم تین سو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بعض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تازہ جھڑپوں کے بعد اسرائیلی وزارت انصاف نے مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کی ممکنہ جبری بے دخلی سے متعلق سماعت موخر کر دی ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق سماعت کی نئی تاریخ آئندہ تیس دن میں طے کی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے آج پیر کو یہودی گروپوں کو سالانہ یروشلم ڈے پریڈکی اجازت دے دی ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کابل، اسکول کے باہر خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 68ہوگئی

Related Posts