اسرائیل کا شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر امریکی تحقیقات میں تعاون نہ کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ابیب: اسرائیل نے عرب میڈیا کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر امریکی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات کے آغاز کو غلطی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانتس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام نے عرب خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر تحقیقات شروع کیں جو غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہسہ امینی کے حق میں یورپی یونین کی ایران پر اضافی پابندیاں 

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی سکیورٹی فورسز) شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر پیشہ ورانہ اور آزاد تحقیقات کرچکی ہیں، تفتیش کے نتائج بھی ہم نے امریکا کے ساتھ شیئر کردئیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ ہم آئی ڈی ایف کے فوجیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، نہ بیرونی تحقیقات میں تعاون کریں گے اور نہ ہی اندرونی تفتیش میں مداخلت ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو رواں برس مئی کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کی کوریج کے دوران سر میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا (الجزیرہ) سے تعلق رکھنے والی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے احتجاج کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے شہید کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے تصدیق کی کہ امریکی حکام نے اسرائیل کو ایف بی آئی کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کے انتقال پر تحقیقات کے آغاز سے آگاہ کیا گیا تھا۔ 

Related Posts