راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے قوم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر محمد اکرم شہید کو ان کی عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود میجر محمد اکرم نے ہلی کی جنگ کے دوران دشمن کے بے شمار حملوں کو بہادری سے پسپا کردیا۔ ایسی مثالی ہمت مادرِ وطن کے محافظوں کا خاصہ ہوتی ہے۔
Tribute to Maj #Akram Shaheed, #NH, 4 his supreme sacrifice. Displaying valour against all odds, he heroically repulsed innumerable attacks by enemy inflicting heavy losses in battle of #Hilli. Such exemplary courage is hallmark of defenders of motherland.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 4, 2020
یاد رہے کہ نشانِ حیدر کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز حاصل کرنے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم شہید کا 49واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف جذبۂ جہاد سے سرشار ہو کر بہادری اور شجاعت کی وہ اعلیٰ ترین مثال پیش کی کہ آج بھی پاکستانی قوم ان کی احسان مند ہے۔ میجر محمد اکرم شہید کو آج ملک بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے