اسلام آباد ہائی کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کیس کا فیصلہ رُکوانے پر آج سماعت کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کیس کا فیصلہ رُکوانے پر آج سماعت کرے گی
اسلام آباد ہائی کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کیس کا فیصلہ رُکوانے پر آج سماعت کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ رُکوانے  کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی جبکہ سیکریٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جبکہ بینچ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ججز لارجر بینک میں جسٹس عمر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی شامل ہوں گے جبکہ اس ضمن میں قائم کردہ خصوصی عدالت کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ یکم اپریل کو خصوصی عدالت کو ٹرائل مکمل کرنے کی واضح ہدایات دے چکی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے استدعا کی گئی کہ  سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مشرف کی عدم پیشی پر حق دفاع ختم ہو جائے گا، وفاقی حکومت کیس مکمل ہونے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ درخواست کے مطابق خصوصی عدالت بھی ٹرائل مکمل نہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کا  فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 

Related Posts