کوروناکیسز میں اضافہ، ایران میں پاکستان اور بھارت سے فضائی آمدورفت پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکیسز میں اضافہ، ایران میں پاکستان اور بھارت سے فضائی آمدورفت پر پابندی عائد
کوروناکیسز میں اضافہ، ایران میں پاکستان اور بھارت سے فضائی آمدورفت پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایرانی سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان اور بھارت سے تمام تر فضائی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں کورونا کیسز میں اچانک اضافے کے پیشِ نظر ایرانی حکومت کو فضائی سفر پر پابندی عائد کرنا پڑی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارتِ صحت نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز کیا۔

ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان محمد حسن نے کہا کہ بھارت اور ایران کے مابین کوئی معمول کی پروازیں نہیں، پروازوں کو خاص مواقع پر ہی آپریٹ کیا جاتا ہے۔پاکستان اور بھارت سے فضائی سفر پر پابندی کورونا خدشات کے باعث لگائی گئی۔ 

 بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات، عمان اور کویت سمیت دیگر ممالک نے بھی بھارت سے فضائی آمدورفت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں 23 لاکھ 77 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

پاکستان اور بھارت سے فضائی آمدورفت پر 30 روز کیلئے کینیڈا نے بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ امریکا نے ویکسین لگائے جانے کے باوجود اپنے شہریوں کو بھارت کی طرف سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے میں فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک

Related Posts