پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ رواں سال امن و امان کیلئے خواتین کے کردار کو عالمی دن کا موضوع بنایا گیا ہے۔

امن مشنز کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج ہم خواتین، امن اور سلامتی پر منظور کردہ قرارداد کی 20ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ ہمیں امن وسلامتی کے تمام پہلوؤں میں خواتین کی مساوی نمائندگی کے لیے مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر دنیا میں امن و امان کا حصول اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کو شکست دینا ہمارا اہم مقصد ہے تو عالمِ انسانیت کو اپنے بہتر مستقبل کی خاطر آگے آنا اور خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا جبکہ عالمی دن کے موقعے پر امنِ عامہ کیلئے خواتین کی کاوشوں کو سراہا جارہا ہے۔

عالمی دن کے موقعے پر اقوامِ متحدہ یونیفارم میں ملبوس عسکری امن مشنز اور سویلین پیس کیپرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اقوامِ متحدہ کے جھنڈے تلے امن کیلئے خدمات انجام دینے والے 3 ہزار 900ا ہلکار سن 1948ء سے اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس اقوامِ متحدہ کے جھنڈے تلے امنِ عامہ کیلئے کام کرنے والے 102 اہلکار خالقِ حقیقی سے جا ملے جبکہ رواں سال اقوامِ متحدہ کو امنِ عامہ کیلئے درپیش چیلنجز ہر گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں کیونکہ عالمی جنگوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا بھی سامنا ہے۔ 

Related Posts