انسانی صحت کیلئے مضر تمباکو کیخلاف آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انسانی صحت کیلئے مضر اور کینسر کا باعث بننے والے تمباکو کے خلاف آگہی کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں  منایا جارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ہر سال 80 لاکھ افراد تمباکونوشی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہو کر اس دارِ فانی سے رخصت ہوجاتے ہیں جسے دیکھتے ہوئے تمباکو اور سگریٹ فروخت کرنے والی کمپنیوں نے نسلِ نو کو اپنے اشتہارات کے ذریعے اپنی طرف راغب کرنے کی پالیسی اپنائی۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق تمباکو اور سگریٹ کی کمپنیوں نے سالہا سال تک نوجوان نسل کو اپنے جال میں الجھانے کے لیے نت نئے اشتہارات بنائے جن کے مختلف بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے گئے اور ٹی وی چینلز کے ذریعے لاتعداد ویڈیو اشتہارات چلائے گئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کی نوجوان نسل تمباکو نوشی کو فیشن کے طور پر اپنانے میں مصروف ہے جبکہ ہر سال لاکھوں افراد کی جان لینے والے تمباکو میں انسانی صحت کو فائدہ پہنچانے والی کوئی چیز شامل نہیں ہوتی۔اس کے باوجود تمباکو کے استعمال میں ہر گزرتے روز کے ساتھ تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ا

عالمی دن کے موقعے پر تمباکو کے نقصانات پر شعور اور آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ نسلِ انسانی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے دنیا بھر میں تقریبات، مذاکرے اور مباحثے منعقد کیے جائیں گے اور اشتہارات میں تمباکو کو فروغ دینے کے لیے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب کیا جائے گا۔ 

Related Posts