جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 24.9 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 4.47 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.17 فیصد بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، انتظامیہ کی غفلت ، پاکستانی باکسر ایونٹ میں شرکت سے محروم

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں سبزیاں 25.14 فیصد، پیاز 13.65، دال چنا 13.87، آلو 10.87، خوردنی تیل 7.66 اور گھی 5.11 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی میں چنے 5.36 ، دال مسور 9.01، دال ماش 9.73 ، دال مونگ 2.67، آٹا 6.34، چائے 8.98، چکن 3.02، پھل 7.11 اور ٹماٹر 12.46 فیصد مہنگے ہوئے۔

علاوہ ازیں ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں چکن 3.02 فیصد، پھل7.11 اور ٹماٹر 12.46 فیصد سستے ہوئے۔

Related Posts