مقبوضہ کشمیر میں 173ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr two more Kashmiri youth in Pulwama
kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور لاک ڈاؤن 173ویں روز بھی برقرار ہے ، قابض فوج نے پلواما میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوشہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے تاہم مقبوضہ وادی تمام بنیادی حقوق سلب کئے جانے کے باوجودکشمیر ی تاحال سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وادی میں سڑکیں سنسان، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی فوجیوں نے وادی کے نو اور جموں کے پانچ اضلاع میں تلاشیاں لیتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کیا۔

حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاسی قیادت کو بھی مودی حکومت کی طرف سے سنگین پابندیوں کا سامنا ہے جبکہ بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریوں کے ساتھ خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں

مودی سرکار نے انٹرنیٹ، ٹی وی نشریات اور موبائل فون پر عائد پابندی ہٹانے کے دعوے تو بہت کیے ، تاہم مظلوم کشمیری پابندیوں کے باعث آج تک دنیا سے کٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Related Posts