بھارتی شہریوں کے ساتھ خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

indian female politician
indian female politician

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔

انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھارتی انتخابات کے دوران تقریباً 100 بھارتی خواتین سیاست دانوں کو سوشل میڈیا پر قتل اور جنسی تشدد جیسی دھمکیاں دی گئیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا کہ مارچ اور مئی کے درمیانی عرصے میں 95 خواتین سیاست دانوں کو ٹوئٹر پر 10 لاکھ کے قریب نفرت انگیز پیغامات بھیجے گئی اور موصول ہونے والے ہر پانچ میں سے ایک پیغام جنسی تعصب اور عورتوں سے نفرت پر مبنی تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ ہندوستان میں خواتین سیاستدانوں کیخلاف آن لائن ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یا کمی اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں کیوں کہ اس نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے۔

اس حوالے سے ڈجیٹل رائٹس ایکسپرٹس نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کو ڈرانے اور عوامی عہدوں سے دُور رکھنے کے لیے آن لائن جنسی تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان رواں سال کیلئے یونیسکو میں ایشیاء اینڈ پیسیفک کا صدر منتخب، صدارت سنبھال لی

ورلڈ وائیڈ ویب فاؤنڈیشن کے بانی ایڈرین لوویٹ کا کہنا ہے کہ جنس کی بنیاد پر آن لائن تشدد کے واقعات میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے جن میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں شامل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی دھمکیاں ڈیجیٹل میڈیا میںجنسی خلیج کو مزید گہرا کررہی ہیں کیوں کہ پہلے ہی آئن لائن پلیٹ فارمز میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ ہے۔

Related Posts