بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وکٹ کیپرر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
بھارتی وکٹ کیپرر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی کار آج صبح ریاست اُتراکھنڈ سے دہلی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکارہوگئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی حادثے کے بعد ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد کار مکمل تباہ ہوگئی۔

کار حادثے کے نتیجے میں بھارتی کرکٹر کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ پنت کی پلاسٹک سرجری متوقع ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں دہلی ریفر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

ابتدائی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی گاڑی کو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے پیش آیا، وہ اپنی مرسیڈیسکر چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ریشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Related Posts