کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالئے
کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالیے۔

پاکستان نے 77 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، 82 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، 100 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، امام الحق اور سرفراز احمد کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے، چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

گزشتہ روز عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، کین ولمسن 200 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، ابرار احمد نے 5 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts