برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے انتقال کرگئے
برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برازیل کے عظیم فٹبالر ایڈسن آرانٹے ڈونیسسیمنٹو عرف پیلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کینسر میں مبتلا تھے اور شدید علیل ہونے کی وجہ سے کئی روز سے اسپتال میں داخل تھے، پیلے کے انتقال کی تصیدق اُن کی بیٹی نے کی ہے۔

دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانیوالے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958ء، 1962ء اور 1970ء جیت چکے ہیں، 1977ء میں ریٹائر ہونیوالے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سسر جی کو آؤٹ کرکے خوشی ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

رپورٹس کے مطابق ستمبر 2021ء میں پیلے میں بڑی آنت کا کینسر تشخیص ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

اسٹار فٹبال پیلے صرف 16 سال کی عمر میں برازیلین ٹیم کیلئے منتخب ہوئے، انہوں نے 92 انٹرنیشنل میچز میں 77 گولز اسکور کئے، ان کے انٹرنیشنل اور کل گولز کی مجموعی تعداد 757 ہے۔

Related Posts