سیاچن،برفانی تودے کی زد میں آ کر 4بھارتی فوجیوں سمیت 6افراد ہلاک، دو زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

siachen
سیاچن،برفانی تودے کی زد میں آ کر 4بھارتی فوجیوں سمیت 6افراد ہلاک، دو زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیاچن: دنیا کا بلند ترین فوجی محاذ تصور کیے جانے والے سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

خطہ ہمالیہ میں پیر کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاچن کے مقام پر تقریباً 18ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کے دستے گشت کر رہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان فوجیوں کی تلاش میں ریسکیو مشن شروع کیا گیا جس کے بعد فوجیوں سمیت 8 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ انتہائی کوششوں کے باوجود ہم چار بھارتی فوجیوں اور دو چوکیداروں کو بچانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام مسلسل سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں

فوج کے ایک اور ترجمان کرنل ابھینو نونیت نے کہا کہ حادثے میں بچ جانے والے دو بھارتی فوجیوں کا علاج جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک بھارتی فوجی چوکی بھی برفانی تودے کی زد میں آئی۔

تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔بھارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنی ٹوئٹ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام پیش کیا۔

Related Posts