پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے آذر بائیجان کے حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے آذر بائیجان کے حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے آذر بائیجان کے حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایتھنز: یونان میں منعقدہ عالمی بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ نے آذر بائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گزشتہ روز یونان میں اری عالمی بیچ ریسلنگ مقابلوں کے فائنل میچ میں آذر بائیجان کے ریسلر کو ہرا کر رواں ماہ دوسرا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انعام بٹ نے عالمی بیچ ریسلنگ کی 90 کلوگرام کی کیٹگری میں آذر بائیجان کے حریف کو ہرایا۔ انہوں نے ایتھنز میں اپنے مدِ مقابل تمام عالمی ریسلرز کو شکست دے دی۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے پہوان کو 3، 1 سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں رومانیہ کے ریسلر کو 3،0 سے ہرادیا۔ آج سے 8 روز قبل انعام بٹ نے فری اسٹائل کیٹگری میں بھی طلائی تمغہ جیتا۔

پاکستان کے دوسرے ریسلر زمان انور بیچ سیریز میں جگہ نہ بنا سکے۔ آذر بائیجان کے ریسلر نے انہیں سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔ انعام بٹ نے 1ماہ میں 2 مرتبہ گولڈ میڈل جیت کر قوم کا نام روشن کردیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 7 روز قبل قومی پہلوان انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرا اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Related Posts