شادمان ٹاؤن میں شہری نے غیر قانونی تعمیرات سے پوری گلی بند کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ملیر شادمان ٹاؤن میں ایک شخص نے تجاوزات قائم کرکے پوری گلی بند کردی، جس کے باعث راستہ بند ہونے سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شادمان ٹاؤن ملیر کے علاقے شیڈ ٹو میں ریحان نامی شخص نے محلے میں پہلے سے قائم اپنے گھر سے متصل ایک کمرہ غیر قانونی تجاوز کرتے ہوئے اس انداز میں بنوا دیا ہے کہ اس کے نتیجے میں علاقے کی مین گلی بند ہوگئی ہے اور لوگوں کی آمد و رفت اور اشیائے ضرورت کی نقل و حمل کا راستہ ختم ہوگیا ہے۔

نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کردی، کیا کراچی کے عوام بھی متاثر ہوں گے؟

اہل محلہ کی جانب سے شکایت کے باوجود ریحان نامی شخص کسی کی بات سننے پر آمادہ نہیں، جس سے علاقہ میں صورتحال خاصی کشیدہ ہوگئی ہے اور لڑائی جھگڑے کے باعث امن و امان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

کے ایم سی لینڈ کو دی گئی تحریری شکایت کا عکس
کے ایم سی لینڈ کو دی گئی تحریری شکایت کا عکس

علاقہ مکینوں نے ریحان کے اس صریح تجاوز اور لوگوں کی عام قانونی سہولت میں مانع اور رکاوٹ کھڑی کرنے کے عمل کیخلاف کے ایم سی لینڈ کو بھی تحریری شکایت درج کروا دی ہے، تاہم کے ایم سی کی جانب سے اس تجاوز کا راستہ روکنے کیلئے تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ فوری طور پر مداخلت کرکے تجاوز کا خاتمہ اور عوام کی آمدو رفت کا راستہ بحال کرے۔

Related Posts