13اگست کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے؟ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13اگست کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے؟ عمران خان
13اگست کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے؟ عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وہ 13 اگست کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں حقیقی آزادی کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ایک چھوٹی اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لڑائی اس اشرافیہ کے خلاف ہے، جو سمجھتی ہے کہ یہ قانون سے بالاتر ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی انصاف کا مطلب یہ ہے کہ قانون کے تحت غریب اور امیر کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، یہی وہ چیز ہے جو انسانوں کو جانوروں سے الگ کرتی ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام تمام انسانوں کے لیے برابری پر یقین رکھتا ہے، نبی کریمﷺ نے مدینہ کی ریاست بنائی اور تمام انسانوں کو خطے کا مساوی شہری بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاء اعظم محمد علی جناح چاہتے تھے کہ ہندو اور مسلمان مل کر انگریزوں سے لڑیں لیکن کانگریس پارٹی کے ارادوں کو جاننے کے بعد وہ الگ ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلم اور ہندو حقوق کے علمبردار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، انہوں نے کنونشن میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ ان ممالک کو اجاگر کریں جہاں حکومت کے سربراہ کے خلاف فیصلہ کیا جاتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ”قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا… امیر اور غریب سمیت ہر کسی کو یکساں انسانی حقوق ملنے چاہئیں۔”

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی پاکستان کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، شیخ رشید

لاہور میں منعقد ہونے والے اپنے جلسے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سابق وزیر اعظم نے اجتماع سے کہا کہ 13 اگست کو ان کی پارٹی ”حقیقی آزادی” منائے گی اور اقلیتوں کو یہ پیغام دے گی کہ وہ پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

Related Posts