بانی پی ٹی آئی کی بہن گھریلو خاتون، ہمارے لیے باعث احترام ہیں۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن گھریلو خاتون ہیں اور ہمارے لیے باعث احترام ہیں۔ اب سمجھ آگئی نا، عمران خان سے ملاقاتیں کیوں بند ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ کا بیان بانی پی ٹی آئی کی سوچ ہے، ان کی بہن کا بیان نہیں۔ وہ گھریلو خاتون ہیں، ان کو اس کی سمجھ نہیں۔

گفتگو کے دوران مشیر سیاسی امور نے کہا کہ یہ باتیں بانی پی ٹی آئی دیگر افراد سے بھی کرتے ہیں اور یہ بیانیہ تحریکِ انصاف کے بانی کا ہے، اور ان سے کی گئی آخری ملاقات کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھی نامناسب قرار دیا۔

مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے متعلق بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ووٹ کیلئے نفرت پھیلانے کی نہیں بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ پہلے کبھی تھی اور نہ اب ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا اور وفاقی حکومت اس کی حمایت کرتی ہے۔

Related Posts