پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اسوقت اڈیالہ جیل کے اندر ہیں، انہوں نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے لئے روکنے پر جیل افسران کو گالیاں دی تھیں۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
معیشت میں استحکام کے حکومتی دعوؤں کا پول کھل گیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری نے روکے جانے پر ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی، واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے احاطے کے اندر پیش آیا، جہاں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے گیٹ پر تعینات عملے کو گالیاں دی تھیں۔
قبل ازیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دے دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دے دی جبکہ اے ٹی سی کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے جیل سپرنٹینڈنٹ وکلا کو رسائی دیں۔
وکلا کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرایا گیا تھا، وکالت نامہ ملک وحید انجم ، عرفان احمد نیازی ، فیصل چوہدری اور عمران نیازی کی جانب سے جمع کروایا گیا۔
وکالت نامہ بانی پی ٹی آئی کے تھانہ آر اے بازار مقدمے کے حوالے سے جمع کروایا گیا ہے۔