عمران خان کہتے ہیں ریاست مدینہ ہے، وہ ہم جیسے لوگوں کی بھی مدد کریں، فیضان باری کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے تعلق رکھنے والا فیضان باری جوکہ ایک اچھا گرافک ڈیزائنر ہے لیکن اس کی ہڈیوں کی بیماری کے باعث کوئی اسے ملازمت دینے کو تیار نہیں ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے فیضان باری نے کہا کہ مجھے جوائنٹز کا مسئلہ ہے، میں جب دو سال کا تھا تب یہ مسئلہ ہوا تھا اور اب مجھے تیس سال ہوگئے ہیں اس بیماری سے لڑتے ہوئے۔

فیضان باری نے کہا کہ ‘ریماٹوائڈ آرتھرائٹیسٹ’ بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے صرف دنیا میں پانچ فیصد لوگ ہیں جنہیں یہ بیماری ہوتی ہے، ہماری پیدائش بالکل ٹھیک ہوتی ہے لیکن جب ہم دو سال کے ہوتے ہیں تو ہمارے جوائنز میں سوئلنگ آنی شروع ہوجاتی ہے اور وہ پھولنے شروع ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ڈاکٹرز کو دکھاتے ہیں تو وہ کارٹیزون استعمال کرنے کیلئے دیتے ہیں جو جسم پر بہت بُرا اثر ڈالتے ہیں، مجھے بلڈپریشر کا مسئلہ ہے یہ بھی کارٹیزون کے استعمال کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرافک ڈیزائننگ میں نے 2014  میں سیکھی تھی بعدازاں 2014 میں ارینہ سے ڈپلومہ حاصل کیا، اس کے بعد 2014  میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں جاب شروع کردی تھی، وہاں پر میں جونیئر پوزیشن پر تھا، میں وہاں پر ویب سائٹ ہیڈلنگ وغیرہ کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاب کے دوران میرے کچھ دوست بھی بنے جن کے ساتھ میں نے آن لائن کام کرنا شروع کیا اور صرف پاکستان میں ہی نہیں انٹرنیشنل کلائنٹز کیلئے بھی میں نے کام کیا لیکن جب کورونا آگیا تو سب خراب ہوگیا سارے دوست الگ الگ ہوگئے، جاب ختم ہوگئی اور سارا کام بھی ختم ہوگیا۔

ایم ایم نیوز کے سوال کے جواب میں فیضان باری نے کہا کہ میں جابز کیلئے اپلائی کرتا ہوں کہ لیکن ہر کمپنی کی اپنی اپنی پالیسی ہوتی ہے، کسی کو میڈیکل سے مسئلہ ہوتا ہے تو کوئی یہ کہتا ہے کہ آپ کا قد بہت چھوٹا ہے بعدازاں کچھ تنخواہ اتنی کم دیتے ہیں کہ آدھی سے زیادہ تنخواہ تو کرائے میں ہی لگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جے ڈی سی اور عمران خان کے یوتھ پروگرام سے بھی مدد کی اپیل کی لیکن دونوں جگاؤں سے مجھے کوئی بھی جواب نہیں ملا۔

فیضان باری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ ریاست مدینہ ہے یہاں سب کو حقوق ہیں، میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم جیسے لوگوں کو بھی حقوق دیے جائیں، ہمیں جاب دیں، ہماری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں حقوق دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم پر نظر ثانی کریں ورنہ ہم کہیں بہت زیادہ پیچھے رہ جائینگے۔

Related Posts