Friday, March 29, 2024

عمران خان توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے جبکہ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی۔ عمران خان خاتون جج سے معذرت کیلئے بھی گئے تھے۔

عدالت کے حکم پر عمران خان توہینِ عدالت کیس میں بیانِ حلفی بھی جمع کراچکے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت 7 اکتوبر تک منظور کی تھی۔ 10 ہزار کے مچلکے بھی جمع کرانے کاحکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ڈار طاقتور حلقوں سے ڈیل کرکے ہی آیا ہے، عمران خان

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سائفر کی گمشدگی کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ 28 مارچ کو میں نے قوم کو مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز ٹیکسلا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار ڈیل اور طاقتور حلقوں کے دلاسے کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا۔ امپورٹڈ حکومت نے میرے گھر تیسری بار پولیس بھیجی۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت دھمکیاں نہ دے، مجھے جیل میں ڈالے، تمہارے پاس اتنی جیلیں نہیں۔ میں تیار ہوں اور میری قوم بھی تیار ہے۔ ہمیں نہ جیل کا خوف ہے اور نہ ہی نامعلوم فون کالز کا ڈر ہے۔