اسٹاک مارکیٹ میں 660 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 660 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 660 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال کا سامنا رہا، جس کے باعث بینچ مارک انڈیکس میں 660 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

انڈیکس مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے سے متعلق خدشات پر پریشان رہا جس کا اعلان سیشن کے بعد کیا جانا تھا۔ سیشن کے اختتام کے بعد، مرکزی بینک نے بینچ مارک سود کی شرح میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا، اسے 13.75 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔

بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ کی بحالی پر خدشات نے بھی سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کیا۔ مزید برآں، پاکستانی روپیہ بدستور تنزلی کا شکاررہا، امریکی ڈالر 200.93 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، KSE-100 انڈیکس 43,100.71 پوائنٹس پر کھلا اور فوری طور پر 400 پوائنٹس تک گر گیا۔ دن کے اختتام تک، بازار 660.46 پوائنٹس، یا 1.53pcگر چکا تھا۔

سیشن کے دوران 314 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 48 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ سبز، 250 کے بھاؤ سرخ اور 16 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts