پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت خزانہ حکام نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد دے دی جائے گی، جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ سمیت تمام شرائط کو پورا کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا،ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں معاشی ٹیم ورچوئلی شریک ہوئی۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ مارکیٹ کے مطابق متعین کیا جائے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ فرق ختم کیا جائے،آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل بڑھانے، بجلی پرسبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر ریونیو اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کو پورا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے مذاکرات میں تمام اہداف مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف مشن کی تاریخ کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے،آئی ایم ایف مشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے سے قبل اپنے مطالبات کی منظوری چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک پانچ ماہ میں تقریباً 3 بلین ڈالر کا قرضہ واپس کرے گا: گورنر اسٹیٹ بینک

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں نویں جائزہ کیلئے آئی ایم ایف مشن کی تاریخ طے نہیں پا سکی، آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان کل بھی مذاکرات ہوں گے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ورچوئلی مذاکرات میں فی الحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔

Related Posts