اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی سیاست بدل جاتی، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی سیاست بدل جاتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرحملہ کرنے والے ایک سے زیادہ اور منظم سازش کے آلہ کار تھے۔ اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لیں گے۔ اسلام آباد کو گونتا موبے جیل بنادیا گیا ہے۔ جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے اس میں انہوں نے اور 77 وزرا نے رہنا ہے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts