شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی۔شائستہ لودھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی۔شائستہ لودھی
شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی۔شائستہ لودھی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  مشہور کمپیئر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے میں اپنے موجودہ شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی لیکن وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ خود میری ہی شادی ان سے ہو گئی۔

مارننگ شوز کے حوالے سے مشہور کمپیئر شائستہ لودھی نے ایک آن لائن شو میں شرکت کے دوران میزبان ثمینہ پیرزادہ کو اپنی پہلی شادی کی ناکامی کی وجوہات اور موجودہ شوہر اور بچوں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکۂ ترنم نور جہاں کی 93ویں سالگرہ 

اپنے پہلے شوہر کے بارے میں شائستہ لودھی نے کہا کہ وہ اچھے انسان اور بہترین باپ تھے، لیکن ہماری ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی، اس لیے ہم نے راہیں جدا کر لیں کیونکہ اسی میں بہتری تھی۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ موجودہ شوہر عدنان میرے سابق شوہر کے کزن تھے، اس لیے بچے ان سے جلد مانوس ہو گئے۔ آج بچے مجھ سے زیادہ عدنان کے قریب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب  شوہر کے کزن عدنان کے لیے رشتہ تلاش کرنے کی ذمہ داری مجھے دی گئی تو میں نے سنجیدگی سے اپنے موجودہ شوہر کے لیے رشتوں کی تلاش شروع کی، تاہم کہیں بات نہیں بن سکی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی ضرور کی ہوگی جس کے نتیجے میں قدرت نے مجھے عدنان جیسا شوہر دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قصورمیں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ میں نے ایک طویل عرصے تک اس شہر میں کام کیا ہے اور بچوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی دیکھا ہے۔

 پاکستانی ڈرامہ ایکٹر اور سماجی رہنما نادیہ جمیل نے کہا کہ یہ دیکھنے سے سخت ذہنی اذیت ہوتی ہے کہ بچوں کو انصاف نہیں ملتا۔ قصور کے واقعے میں بچوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل کا غم و غصہ

Related Posts