عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش، نوجوان اور اُدھیڑ عمر سب سوالی بن گئے
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش، نوجوان اور اُدھیڑ عمر سب سوالی بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو شادی کی بے شمار پیشکش موصول ہوگئیں۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی، جس پرسوشل میڈیا صارفین اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

اُن کی اس تصویر پر صرف مداحوں نے ہی تعریف نہیں کی بلکہ اُن کے جاننے والوں نے بھی اُن کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بعدازاں کئی مدااحوں نے تو عامر لیاقت کو طوبیٰ کی قدر نہ کرنے پر ناشکرا قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ طوبیٰ انور کی اس تصویر پر کچھ لوگوں نے اُن کو شادی کی بھی پیشکش کی ہے، جس میں صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ اور ادھیڑ عمر لوگ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے طوبیٰ انور نے رواں برس فروری میں عامر لیاقت سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے اگلے ہی روز عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا، جو صرف 2 ماہ میں ہی بری طرح ناکام ہو کر اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

Related Posts