چتا کو آگ لگانے کیلئے 12 من لکڑیاں جمع کر رکھی تھیں! نانا آخری سفر پر ہوئے روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کے بے باک اور لیجنڈری اداکار نانا پاٹیکر اس دنیا میں نہیں رہے۔ 75 سال کی عمر میں بھی انتہائی فعال اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے نانا پاٹیکر 7 اکتوبر کی دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ گوا کے اسپتال میں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ ان کی ناگہانی موت نے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

موت کا کوئی ڈر نہیں، 12 من لکڑیاں جمع کر رکھی تھیں

موت کے حوالے سے نانا پاٹیکر کے خیالات ہمیشہ سے ہی منفرد اور حقیقت پسندانہ رہے۔ دو سال قبل (2023 میں) ایک معروف میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی اور موت کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

Actor Nana Patekar Dies at 75 - Kashmir Observer

اس انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی آخری رسومات کی مکمل تیاری کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنے لیے 12 من لکڑیاں بھی جمع کر رکھی ہیں، جو ان کا اصل اور واحد سرمایہ ہیں۔

Indian actor and filmmaker Nana Patekar dies at 75

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کی چکاچوند اور مایا نگری میں لوگ خود کو بدل لیتے ہیں اور دولت سمیٹنے میں لگ جاتے ہیں مگر وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑتے کیونکہ سب کو ایک نہ ایک دن دنیا سے جانا ہے۔

Nana Patekar dies at 75: Remembering the legend who never needed to shout  to be heard

انہوں نے مزاح مگر حقیقت پسندانہ انداز میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی لاش کو گیلی لکڑیوں میں نہ جلایا جائے کیونکہ گیلی لکڑی کے دھوئیں سے اردگرد کھڑے دوستوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے اور وہ غلط فہمی میں پڑ جائیں گے کہ ان کے دوست ان کے لیے رو رہے ہیں۔

زندگی ایک اسٹیج ہے اور ادھار کا وقت ہے

نانا پاٹیکر نے زندگی کو ایک ناٹک یا اسٹیج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی پوری زندگی دوسروں کے لیے یا مختلف کردار نبھاتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔ ہمیں کبھی اپنے لیے جینے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ انہوں نے فنکاروں کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پہچان تالیوں کی آواز سے ہے اور جس دن یہ آواز بند ہو جائے گی وہ لمحہ موت کے برابر ہوگا۔

BBC Asian Network - Noreen Khan, Nana Patekar

مرنے کے بعد تصویر نہ لگانے اور ماں سے ملنے کی خواہش

موت کے بعد کی زندگی اور یادوں پر بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ دنیا سب کو بھول جاتی ہے اس لیے ان کی خواہش تھی کہ مرنے کے بعد ان کی تصویر بھی گھر یا دیوار پر نہ لگائی جائے۔

Nana Patekar Photos, Pictures, Wallpapers,

اپنے خاندانی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے تمام 7 بھائی بہن دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور وہ اکیلے رہ گئے تھے۔ ان کا پختہ یقین تھا کہ دنیا سے جانے کے بعد وہ سب سے پہلے اپنی ماں سے ملاقات کریں گے کیونکہ آج بھی ان کا دل کہتا ہے کہ ان کی ماں زندہ ہیں۔

Related Posts