کے الیکٹرک نے 9 اکتوبر 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت متعدد فیڈرز پر مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق تھری ایچ آر ایم یو پر صبح 8 بج کر 58 منٹ سے شام 5 بج کر 58 منٹ، عبدالوحید سہیل پی این پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے، الخضر ہائٹس پر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ جبکہ اللہ نور پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح آرا مشین آر ایم یو پر صبح 9 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے، بورسٹل جیل پر صبح 9 بج کر 59 منٹ سے شام 6 بج کر 59 منٹ، کیفے بھنگوریا پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے اور کینٹ پمپنگ پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
کامن فیسلٹی) اورکمیونٹی سینٹر پر صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک جبکہ کراؤن سینما پر صبح 9 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔
ڈاؤلینس پرائیویٹ لمیٹڈ پر صبح 10 بج کر 59 منٹ سے رات 10 بج کر 59 منٹ، دوست محمد پر صبح 10 بج کر 1 منٹ سے رات 11 بج کر 1 منٹ، فیملی پارک پر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ جبکہ ایف آئی اے آر ایم یو پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش کا شیڈول ہے۔
دوسری جانب خالد پمپنگ پر صبح 9 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ، کے ایچ ای بابر کیوسک-11 پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے، کے ایچ ای غازی پمپنگ پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے، کے ڈبلیو ایس بی چکیواڑہپر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ جبکہ مقبول آباد پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
صائمہ انٹرنیشنل ڈویلپرز پر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 29 منٹ، شائز ریزیڈنسی پر صبح 11 بجے سے شام 6 بجے، شالیمار آئسپر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی یہ بندش مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی سے متعلق ضروری کام پہلے سے مکمل کرلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








