پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :رہنما ء پاکستان تحریک انصاف و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی چیئرمین و وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کپتان کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہےاورپی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے ۔

عمران خان تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی جانب لیکر جارہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف جب اقتدار میں آئی تو ملک شدید مشکلات اور بحرانوں میں تھا جس کو پی ٹی آئی کی حکومت نے نہایت محنت اور کوششوں کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت 2 نئے پروگرامز کے آغاز کا فیصلہ

حنید لاکھانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اصل چیلنجز معیشت میں انقلاب ،ملکی لٹیروں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لاناہے جس کیلئے وہ دن رات سخت محنت کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کوئی روایتی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک نئے نظریئے اور سوچ کی جماعت ہے یہ ہی وجہ ہے آج یہ جماعت پورے ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتوں نے صرف پاکستان کو لوٹا اور کرپشن کی، پی ٹی آئی ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کلچر کے خاتمے کے لئے کاوشیں کر رہی ہے لیکن ملک کو کرپشن کے دلدل سے نکالنے کے عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ ستر سالوں کا گند تین سالوں میں ختم کردیا جائے، پی ٹی آئی بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کے نتاءج بھی جلد آئیں گے وفاقی حکومت بالکل درست سمت میں چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا قیام 25اپریل 1996 میں لاہور میں ہواتھا جس کی بنیاد پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے رکھی تھی پچیس سال قبل لگایا ہوا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے جو اپنے سائے سے غریب عوام کو فائدہ پہنچا رہا ہے ۔

Related Posts