یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ قوم آج یوم پاکستان منارہی ہے۔

یوم پاکستان ملکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو لاہور کی قرارداد کی منظوری کے موقع پر منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے 1947 میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنایا گیا تھا۔

تاریخی قرارداد، جسے قرارداد پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، 23 مارچ 1940کو منظور کی گئی تھی۔

آج مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ لڑاکا طیارے فضائی مشقیں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار

ملک ے تمام صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے مختلف فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہونگے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے معززین بھی بطور مہمان خصوصی یوم پاکستان پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔

Related Posts