قبض سے چھٹکارا کیسے پایا جاسکتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قبض سے چھٹکارا کیسے پایا جاسکتا ہے؟
قبض سے چھٹکارا کیسے پایا جاسکتا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عام طور پر ہم نے دیکھا ہے کہ قبض کے شکار افراد انتہائی تکلیف دہ کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ متعدد افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ مگر اس مرض سے چھٹکارا پانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔

اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے امراض یا ذہنی بیماریوں کے باعث، جسم میں پانی کی کمی، ناقص غذا، مخصوص ادویات، کوئی بیماری کے نتیجے میں آپ قبض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

خشک آلو بخارے نہ صرف قبض سے آرام فراہم کے لئے بہترین چیز ہیں بلکہ اس سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس میں sorbitol نامی قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جسے ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا جس کے باعث یہ جلاب جیسا کام کرتی ہے۔

اس خشک پھل کا جوس بھی جلاب کی طرح کام کرتا ہے کیونکہ sorbitol، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزا اس میں شامل ہوتے ہیں، یہ تینوں آنتوں کے افعال بہتر بناتے ہیں اور قبض کو ختم کردیتے ہیں۔

اس کے علاوہ لیموں میں وٹامن سی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہ وٹامن جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض چھٹکارا مل جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سیب کھانے سے بھی قبض ختم ہوجاتا ہے، کیونکہ اس پھل میں غذائی فائبر اور sorbitol بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خطرہ، متعدد ممالک میں مسافروں کیلئےکوویڈ ٹیسٹ لازمی قرار

سیب کے جوس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے تو یہ دیگر مشروبات کے مقابلے میں قبض سے نجات دلانے میں کسی حد تک کم مؤثر ہوتا ہے۔مگر فائدہ ضرور کرتا ہے۔

Related Posts