کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خطرہ، متعدد ممالک میں مسافروں کیلئےکوویڈ ٹیسٹ لازمی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خطرہ، متعدد ممالک میں مسافروں کیلئےکوویڈ ٹیسٹ لازمی قرار
کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خطرہ، متعدد ممالک میں مسافروں کیلئےکوویڈ ٹیسٹ لازمی قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث متعدد ممالک کی جانب سے مسافروں کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی وبا نئی شکل اختیار کرنے کے بعد نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرسکتی ہے۔

ماضی میں بھی چین پر الزام تھا کہ اس نے 2019 میں کورونا کے پھیلنے کا واضح ڈیٹا نہیں شیئر کیا تھا، اسی خدشے کے پیش نظر امریکا، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا، تائیوان اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ائیر پورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنیکی ہدایت

اس صورتحال سے متعلق تائیوان اور جاپان کے حکام نے بھی ایسی ہی تشویش کا اظہار کیا ہے، تائیوان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی چین میں وبائی بیماری کی صورتحال شفاف نہیں ہے اس کی ہمارے پاس محدود معلومات، جو زیادہ درست بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ چینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق ڈیٹا کا تبادلہ کرے اس کے ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او اور امریکا سمیت کئی ممالک کو چین سے کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھنے کے خدشے سے متعلق چینی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی کلوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

Related Posts