پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to apply for Punjab government’s housing scheme?
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم کا اجرا کردیا ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔

پنجاب حکومت کے اس منصوبے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر شامل ہے، منصوبے کا مقصد پسماندہ افراد کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اپارٹمنٹس کی کل قیمت صرف 15لاکھ روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت حال ہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو نے مزید تشخیص کے لیے 17 ممکنہ ترقیاتی مقامات کی فہرست پیش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت غریب افراد کو سستی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،مریم نواز نے حکام کو پانچ بڑے شہروں، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں سائٹ کے انتخاب کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

منصوبے کی جزیات:
اسکیم کا نام:اپنی چھت اپنا گھر
مقصد: غریب اور مستحق خاندانوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکانات فراہم کرنا
زیر تعمیر مکانات کی تعداد: 50000
تعمیر کیے جانے والے مکانات کی تعداد: 100000
ابتدائی تعمیر: پنجاب کے ہر ضلع میں 3000 گھر
ادائیگی کا منصوبہ: 5 سال میں آسان اقساط

اہلیت کا معیار:
معاشی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے خاندان۔
معمولی آمدنی والے سرکاری اداروں کے ملازمین۔
60000 روپے سے کم ماہانہ آمدنی۔
موجودہ رہائشی جائیداد کے بغیر افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔
خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد۔

درخواست کا عمل:
ہاؤسنگ اسکیم کے لیے درخواست آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی، منصوبے کی تفصیلات پنجاب حکومت کی جانب سے اگلے ماہ ایک جامع پلان کی نقاب کشائی کے بعد ظاہر کی جائیں گی۔

Related Posts