پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ملک بھر میں 4لاکھ سے زائد پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے، پرنٹنگ مشین پرانی ہونے اور اسٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹس کے اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔

 پاسپورٹ کا اجرا ایک بار پھر بلاک لاگ کاشکار ہے، ذرائع پاسپورٹ آفس  کے مطابق روزانہ 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ حکومت کا عوام کیلئے چار ہزار سستے گھر بنانے کا اعلان

ذرائع پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ مشین پرانی ہونے، اسٹاف کی کمی کے باعث محکمے کو پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 سے 25ہزاردرخواستیں موصول ہوتی تھیں جو اب بڑھ کر 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

یاد رہے جون میں بھی ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پاسپورٹ آفس کا سسٹم بیٹھ گیا تھا، پاسپورٹ سسٹم جام ہونے کی وجہ کام سارا بند ہے۔

پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کوئی پاسپورٹ پراسس نہیں ہوسکتا، جس کے بعد صبح دس بجے سے سینکٹروں شہری مایوس ہوکر گھر جانے پر مجبور ہیں۔

Related Posts