سندھ حکومت نے عوام کے لئے چار ہزار سستے گھر بنانے کا اعلان کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبائی و زیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے تحت اسکیم 45 تیسرٹاؤن میں عوام کو کم قیمت پر 4 ہزار مکان بنا کر دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا یہ اسکیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور گھر کی دہلیز تک سہولیات پہنچانے کے وژن کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اسی وژن کے تحت گزشتہ دنوں کم آمدنی والوں کیلئے کے ڈی اے کی سستے گھر کی اسکیم کا افتتاح اور شروعات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے خاندان کو 75 سال بعد ملوا دیا

وزیر بلدیات نے سستی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کو پورا کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ کی قیادت میں ان کی پوری ٹیم متحرک ہے اور کم آمدن والوں کیلئے سستے گھروں کی اسکیمیں بھی ان لوگوں کی مرہون منت ہیں۔

امید کرتا ہوں کہ یہ اسکیم جو کم آمدنی والوں کا خواب ہے اسے مقررہ وقت پر معیار کے ساتھ نہ صرف مکمل کیا جائے گا بلکہ اس میں شفافیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا اور گھر کا خواب دیکھنے والوں کی امیدوں کو پورا کیا جائے گا۔

ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری محمد عرفان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 80، 100، 120 اور 200 گز کے ون یونٹ بنگلوز کم آمدنی والے افراد کیلئے تیار کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر بلدیات کی ہدایت پر اس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے پہلے ہی سائٹ پر تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے جبکہ پانی ، بجلی، گیس اور کشادہ سڑکوں سمیت اسٹریٹ لائٹس کی تنصیبات کے حوالوں سے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب بھی اس پروجیکٹ کی خاصیت ہے۔

اسکے علاوہ یہاں کے رہائشیوں کی سہولیات کیلئے پیٹرول پمپ، ہائی وے لنک گیٹ اور پارکنگ کی جدید سہولیات بھی اس پروجیکٹ کا خاص حصہ ہیں اور یہ سب وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات اور رہنمائی کے باعث ہیں۔

تقریب میں وزیراعلی سندھ کے مشیر فراز لاکھانی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم، مختلف ٹاﺅن چیئرمین اور شہر کے معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر بلدیات و ہاسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کم قیمت گھر اسکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان کیا۔

Related Posts