مدینہ منورہ اور مکہ المکرمہ میں موسلا دھار بارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدینہ منورہ اور مکہ المکرمہ موسلا دھار بارش
مدینہ منورہ اور مکہ المکرمہ موسلا دھار بارش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ:مدینہ منورہ اور مکہ المکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث ہر طرف جل تھل ہوگیا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود زائرین طواف کرنے میں مصروف رہے، بارش کے باعث حطیم میں داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا۔ صفائی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لیے مصروف عمل رہا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ، جازان، حائل، تبوک، الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے میں ان دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔

اس سے قبل این سی ایم کا کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر صوبوں بشمول مکہ المکرمہ، ریاض، الباحہ، عسیر، القاسم، مشرقی صوبہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور موسم سرما میں ژالہ باری ہوگی۔

مزید پڑھیں:تعلیم بند، طالبان حکومت نے نو عمر افغان لڑکیوں کو والدین پر ’بوجھ‘ بنا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدید بارشیں مکہ، ریاض، الباحہ اور القاسم کے علاقوں ہوں گی۔این سی ایم اے کے مطابق جدہ گورنریٹ اور مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور آئندہ 24گھنٹے خطے کے کچھ حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts