کیا راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ روزیہ خبر سامنے آئی کہ متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر اُن کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں اور ساتھ ہی یہ پوسٹ بھی وائرل ہوئی کہ راکھی ساونت نےاسلام قبول کرلیا ہے۔

عادل خان درانی کون ہیں؟

گزشتہ سال بگ باس اسٹار رتیش سے علیحدگی کے راکھی ساونت اور عادل کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

عادل درانی ایک بھارتی کاروباری شخصیت ہیں، جن کے میسور اور کرناٹک میں بہت سے کاروبار ہیں جن میں ڈیزرٹ لیب نام کا ایک آئس کریم پارلر ہے۔

اُن کی پیدائش 15 دسمبر کوہوئی تھی، انہوں نے کرناٹک سے بی بی ایم کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ ایک انٹرنیٹ سینسیشن بھی ہیں۔

راکھی ساونت کی شادی

متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز عادل درانی سے کورٹ میرج کرلی۔جس کی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔

کیا راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟

جی ہاں، راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا نام تبدیل کرکے راکھی ساونت فاطمہ رکھ لیا ہے۔

تنازعات کی ملکہ

راکھی ساونت کو اگر تنازعات کی ملکہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ آئے روز وہ نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوتی ہیں۔ 2019 میں بگ باس شروع ہونے سے پہلے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی شادی این آر آئی بزنس مین رتیش سے ہوئی ہے، تاہم شو کے ساتھ ہی اُن کی شادی بھی ختم ہوگئی تھی۔

قبل ازیں 2018 میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ سینسیشن دیپک کلال سے شادی کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے 31 سمبر 2018 کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی سہاگ رات پر لائیو آئینگی۔ تاہم یہ بھی ایک جھوٹ ثابت ہوا تھا۔

Related Posts