بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے بھی پاکستانی موسیقی کی دلدادہ نکلیں۔ انہوں نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین ذوہیب کے مشترکہ گانے الفاظ کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دے دیا۔
بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں پاکستانی گلوکاروں کا گانا شیئر کیا اور ساتھ دل کا ایموجی بھی لگایا۔ انہوں نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کا اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا۔

اننیا پانڈے کی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کا نام ’الفاظ‘ اور دونوں پاکستانی گلوکاروں کے نام بھی واضح طور پر موجود تھے۔ اداکارہ اس موقع پر سرخ رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دیں۔
اگرچہ اننیا پانڈے نے گانے کے حوالے سے کوئی تفصیلی پیغام نہیں لکھا تاہم ان کے مختصر تبصرے نے پاکستانی فنکاروں کی موسیقی سے ان کی پسندیدگی کو نمایاں کردیا۔
یاد رہے کہ ’الفاظ‘ پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین ذوہیب کا مشترکہ میوزک پراجیکٹ ہے جس نے بین الاقوامی میوزک چارٹس پر بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








