حارث رؤف کی شاداب خان کو انوکھے انداز میں نکا ح کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حارث رؤف کی شاداب خان کو انوکھے انداز میں نکا ح کی مبارکباد
حارث رؤف کی شاداب خان کو انوکھے انداز میں نکا ح کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہو ر:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کرکٹر شاداب خان کو انوکھے انداز میں نکاح کی مبارکباد پیش کی۔

حارث رؤف نے شاداب خان کے نکاح کے اعلان کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ اسٹوری شیئر کی جس میں تحریر تھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ میرا شادی والا اسٹیپ پسند آگیا، بہت بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔ آل راؤنڈر افتخار احمد سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شاداب کو ان کے نکاح پر دلچسپ مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔

Related Posts