حافظ نعیم کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ نعیم کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں، سعید غنی
حافظ نعیم کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ کے وزیر محنت وافرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم جماعت اسلامی کے امیر بن جائیں گے، لیکن میئر کی لکیر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کراچی میں کامیابی دیگر جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہی، یہ سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کراچی ان کی جاگیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بلدیاتی الیکشن سے پہلے کسی جادوگر کے پاس گئے تھے۔ جادو گرنے نے کہہ دیا کراچی کے میئر آپ ہونگے، اب انکا جادو فیل ہوگیا تھا، جن کے پاس گئے تھے ان سے سوال کریں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اکثر ممبران نے 9 مئی سے پہلے کہا تھا جماعت اسلامی کو ہرگز ووٹ نہیں دینگے،جماعت اسلامی کے امیر وہ بن جائیں گے لیکن میئر کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور شعبہ صحت ہے، سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا، کورونا کے دوران بہت اچھے پروپوزل آئے، ٹیکنالوجی کا استعمال ہمیں کوویڈ نے سکھایا، ہمیں ٹیکنالوجی کو ہر فیلڈ میں اپنانا ہے تب ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی گرفتار

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان160 کے قریب بھی پہنچ جائیں گے تو خوش ہوں، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کے ووٹ 173کے قریب ہیں۔

Related Posts