گورنر سندھ نے کشمور میں 4 سالہ بچی اور ماں سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، کچھ سمجھائی ہیں، گورنر سندھ
کالعدم تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، کچھ سمجھائی ہیں، گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کشمور میں 4 سالہ بچی اور ماں سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجرموں نے ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو 2 ہفتوں تک مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جو انتہائی بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کشمور کے اس اجتماعی زیادتی کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں تاکہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور میری کوشش یہ بھی ہے کہ خوف و دہشت کا شکار بچی کو بہترین طبی امداد مہیا کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ کے ضلع کشمور میں کراچی کی رہائشی خاتون اور اسکی چار سالہ بچی کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کی حالت تشویشناک تھی جبکہ 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رفیق ملک نامی شخص کوگزشتہ روز کشمور میں ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا ء کرکے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ماں اور 4 سالہ بچی سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار

Related Posts