حکومت 8مئی کا نوٹیفکیشن واپس لے، صدر راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت 8مئی کا نوٹیفکیشن واپس لے، صدر راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز
حکومت 8مئی کا نوٹیفکیشن واپس لے، صدر راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کےصدر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ تاجر طبقہ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت 8مئی والے نوٹیفکیشن کو معطل کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری۔ عید ایک ایسا تہوار ہے جس پر ایسے لوگ بھی خریداری کرتے ہیں جو سارا سال خریداری نہیں کرتے، اگر حکومت کو لاک ڈاؤن لگانا ضروری ہے تو عید کے بعد لگائیں ہم منع نہیں کریں گے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا لیکن اگلے ہی دن اس نوٹیفکیشن کی تردید آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے حوالے سے حکومت جو اقدامات کرنے جارہی ہے جن میں لاک ڈاؤن بھی شامل ہے۔ اگر عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تو ہول سیل ڈیلرز کو لاکھوں کا نقصان ہو جائے گا کیونکہ انہوں نے عید کے دنوں کے لیے سامان اکٹھا کیا ہوتا ہے۔ پھر عید کے دنوں میں اس کو فروخت کرنا ہوتا ہے اور ادائیگیاں کرنی ہوتی ہیں۔

ندیم شیخ کا کہنا تھا  کہ انجمن تاجران کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم کسی لاک ڈاون کو نہیں مانتے 8 مئی کو لاک ڈاون لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا وقت بڑھانا چاہیے تاکہ رش کم ہو اور ملک کی اکانومی کو بھی نقصان نہ ہو اب تو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کو بھی شامل کرلیا گیا ہے،حکومت ایسے اقدامات نہ کرے کہ فورسز اور عوام کو آمنے سامنے کھڑے ہو جائیں ۔

چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ گورنمنٹ  ایک پیکج تاجروں کے لئے لائے تاکہ حکومت اور تاجروں کا چولی دامن کا ساتھ رہے آٹھ مئی والے نوٹیفیکشن کو فوری طور پر کینسل کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وباء کے دوران مستحق افراد کو آکسیجن مفت فراہم کررہے ہیں، گیس ڈیلر محمد کاشف

Related Posts