وفاق نے کراچی کیلئے فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر خرید کرایک اور وعدہ پورا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fire tenders and water bowsers flag march in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی ترقی و مسائل کے حل کیلئے کیا جانے والا ایک وعدہ مکمل ہونےکے قریب، حکومت نے 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2واٹر باؤزر خرید لئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ20دسمبر تک فائر ٹینڈر کی شپمنٹ کراچی کے لئے روانہ کی جائے گی جبکہ جنوری2021میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر کے ایم سی کے حوالے کردیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام فائر ٹینڈرز دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔

واضح رہے کہ اس وقت کراچی فائر بریگیڈ کے پاس 44فائر ٹینڈرز موجود ہیں اور فائر بریگیڈ کی 2درجن سے زائد گاڑیاں خراب ہیں۔

دوسری جانب کے ایم سی کو آگ بجھانے کے آلات فراہم کرنے کی اسکیم 2017 کے کراچی پیکیج کا حصہ ہے اور فائر ٹینڈرز فراہمی کی اسکیم 2017 سے زیر التواء تھی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کراچی پیکیج پر سیاست نہ کرے، علی زیدی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کراچی پیکیج کے تحت شہر قائد کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے اور کراچی میں صفائی کے حوالے سے خصوصی طور پر توجہ دی جارہی ہے جبکہ کراچی میں پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

Related Posts