پیپلز پارٹی کراچی پیکیج پر سیاست نہ کرے، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP should stop politics over karachi package: Ali Zaidi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : انصاف لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئر مین سید بھاشانی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے ملاقات کی۔

رکن قومی اسمبلی کیپٹن جمیل احمد خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر مسرو ر سیال بھی موجود تھے، ملاقات میں سندھ کے موجود ہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ سیلا ب کی شکار عوام کی کسمپرسی بارہ سالہ اقتدار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہے اور الزام وفاقی حکومت پر لگایا گیا، کراچی کی ترقی کے لیئے وفاقی حکومت کا پیکیج شہر قائد کی تقدیر بد ل دیگا، پیپلز پارٹی کراچی پیکیج پر سیاست نہ کرے۔

وفاقی حکومت نے شہر کی حالت بدلنے کے لیئے قدم بڑھایا پیپلز پارٹی سنجید گی کا مظاہر ہ کرے، ملاقات کے دوران انصاف لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید بھاشانی نے وفاقی وزیر علی زیدی کو ورکر فیڈریشن کے حالات اور مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور لیبر فیڈریشن کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

کراچی کے ضلع ملیر کی عوام کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبر فیڈریشن مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے کردار ادا کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت مزدوروں کو حقوق دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ، سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے کہا کہ ضلع ملیر آبادی کے لحاظ سے کراچی کا بڑا ضلع ہے لیکن وہاں کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات ،پانی ، بجلی ، گیس ، اسکول، ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران ریلی کی قیادت کیلئے بلاول بھٹو کراچی پہنچ گئے

سڑکوں کا برا حال ہے ، ہسپتالو ں میں سہولیات نہیں ہیں تعلیم وصحت کا فنڈ صوبائی وزراء کی عیاشیوں میں خرچ ہوجاتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف اس وقت پورے سندھ میں مقبول ترین جماعت بن گئی ہے اور سندھ کی عوام کی نظریں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی پر جمی ہوئی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو ایسی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے جس کا واحد حل پیپلز پارٹی سے چھٹکارا ہے۔

Related Posts