دھاندلی کا الزام: حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھاندلی کا الزام: حکومتی ٹیم نے جمعیت علمائے اسلام کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کردی
دھاندلی کا الزام: حکومتی ٹیم نے جمعیت علمائے اسلام کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی ہے تاکہ 2018ء کے انتخابات پر لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جاسکیں۔

حکومت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ مل کر جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز مرتب کرنے کی پیش کش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تحقیقات میں ہر طرح تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 انتہائی متنازعہ قوانین پاس ہوئے، یہ پارلیمان کے لیے سیاہ دن ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن

اپوزیشن کو دھاندلی کی تحقیقات کے لیے حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کو فعال اور مکمل طور پر بااختیار بنانے کی پیشکش بھی کی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت دیکھنے میں نہیں آسکی۔

جے یو آئی (ایف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کی جانے والی حکومتی پیشکش کا کوئی مثبت یا منفی جواب ابھی تک سامنے نہیں آیا جبکہ آزادی مارچ دھرنے کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ 

یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہتے ۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ آج اس اسٹیج پر مجھے یہ کہنے کا حق پہنچتا ہے کہ اب ہم اس حکومت اور وزیراعظم کو این آر او نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے غیر جانب داررہنے کاخیرمقدم کرتے ہیں ،مولانافضل الرحمان

Related Posts