کوروناکیسز،حکومت نے ریسٹورنٹس، شادی ہالز،مارکیٹس دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکیسز،حکومت نے ریسٹورنٹس، شادی ہالز،مارکیٹس دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر ملک بھر میں ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیٹس دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یومیہ کیسز کی شرح 2فیصد سے زائد ہو گئی، آج بھی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 22فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور کاروبار دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے۔

وزیرِ منصوبہ  بندی و ترقی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

این سی او سی سربراہ اسد عمر نے تمام چیف سیکریٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا جس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان سے 3 ہزار طلبہ کی پاکستان آمد جاری ہے جو مختلف تعلیمی اداروں میں علم حاصل کریں گے۔ کورونا ٹیسٹنگ کے بعد مثبت کیسز والے طلبہ واپس بھیج دئیے جائیں گے۔

باقی طلبہ کو 10 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا حکم

Related Posts