مقامی بازار میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی! فی تولہ 4 لاکھ31 ہزار روپے کی سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 1286روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 69 ہزار 372 روپے کی سطح پر آگیا ہے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر 4083 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Posts