لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست! ایئر کوالٹی انڈیکس 451 تک جا پہنچا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسموگ اور فضائی آلودگی نے لاہور کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست پہنچا دیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 451 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 230 کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

عالمی فضائی معیار کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ اس سے قبل 11 نومبر کی رات ایک بجے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا تھا جو خطرناک درجے میں شمار ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب دیوالی کے بعد بھارتی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے باوجود دیوالی کی رات بڑے پیمانے پر آتش بازی کی گئی جس کے بعد منڈی گوبند گڑھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 445 تک پہنچ گیا، جبکہ امرتسر، لدھیانہ، جالندھر اور نئی دہلی میں بھی آلودگی کی سطح تشویشناک رہی۔

ماہرین کے مطابق آتش بازی کے دھوئیں، فصلوں کی باقیات جلانے اور ہوا کی کم رفتار کے باعث خطے میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts