حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 346 روپے سے کم کرکے 338 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے گھٹا کر 371 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 7 نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے اسے 346 روپے مقرر کیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نرخ 378 روپے فی لیٹر کیے گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








