جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gen nadeem raza
جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےعہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کےحلف اٹھانے کی تقریب کا انعقاد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بحیثیت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے چارج سنبھال لیا ہے، اس سلسلے میں ایک جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جنرل ندیم رضا نے جنرل زبیر محمود حیات کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھالا ہے۔ انہیں 21 نومبر کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر

خیال رہے کہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی۔ سمری میں 4 نام تجویز کئے گئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے تجویز کردہ ناموں پر غور کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔

جنرل ندیم رضا نے1985میں انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جب کہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی،جنرل ندیم رضا دسمبر 2016میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے، وہ اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔

جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے،انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

Related Posts